سپریم کورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہو گئے۔ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ میں کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق کمپیوٹرز کو تیسرے فلور کے کمرے میں شفٹ کیا گیا تھا جہاں سے وہ چوری ہوئے، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک نے بتایا کہ 2 نئے کمپیوٹر موجود نہیں ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق نئے کمپیوٹرز میں سی پی یو اور ایل سی ڈیز شامل تھیں، سی سی ٹی وی میں 2 ملازمین فیصل اور زاہد مشکوک نقل و حرکت کرتے دیکھے گئے، چوری شدہ دونوں کمپیوٹرز کی مالیت 6 لاکھ روپے ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments