دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بالی وڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکار جوڑے کی جانب سے فوٹو وینڈی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بیٹی کی آمد کا اعلان کیا گیا۔سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق رنویر اور دیپیکا کے ہاں بیٹی کی پیدائش 8 ستمبر یعنی اتوار کی صبح ہوئی۔اس سے قبل اتوار کی صبح ٹائمز آف انڈیا، نیوز 18 اور پِنک وِلا نے دیپیکا اور رنویر کے ہاں ننھی پری کی آمد کی تصدیق کی تھی، گزشتہ روز دیپیکا اور رنویر کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جو کہ ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس اسپتال کے باہر لی گئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ 7 ستمبر ہفتے کو دیپیکا اور رنویر اسپتال پہنچے تھے جہاں اداکارہ داخل ہوگئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں