آزاد کشمیر سے ریسکیو تیندوے کو 4 گولیاں ماری گئیں، حالت تشویشناک

آزاد کشمیر میں فارورڈ کہوٹہ نالہ بیتاڑ سے بہہ کر آنے والے زخمی تیندوے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق باغ آزاد کشمیر میں فارورڈ کہوٹہ نالہ بیتاڑ سے ریسکیو کرکے اسلام آباد منتقل کیے جانے والے تیندوے کو گولیاں مار کر زخمی کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ زخمی تیندوے کا اس وقت اسلام آباد میں علاج جاری ہے۔ تیندوے کو 4 گولیاں ماری گئی تھیں۔ مادہ تیندوے کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف آزاد کشمیر نے تندوے کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف فارورڈ کہوٹہ تھانہ میں ایف آئی آر کے بعد درخواست جمع کرادی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں