چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ : ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں

بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 14 سے متعلق سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں۔سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 14 سے متعلق پیپلز پارٹی کے غلام رسول کی درخواست مسترد کر دی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے پی بی 14 بلوچستان سے ن لیگ کے محمد خان لہڑی کی کامیابی برقرار رکھا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 96 میں سے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں