پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں فساد برپا کرنا چاہتی ہے: عظمیٰ بخاری

لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، ان آڈیو کالز میں تحریک انصاف کے لوگ فساد برپا کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں، “تحریک فساد” کا ماضی کا ٹریک ریکارڈ بھی سب کے سامنے ہے، یہ لوگ جلسے کے نام پر ملک میں دہشت گردی اور فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کسی کو سیاسی لبادہ اوڑھ کر فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت نے کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کو جلسے جلوس کرنے سے روکا ہے نہ روکے گی، مولانا فضل الرحمن نے بھی پچھلے دنوں لاہور میں جلسہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے میں کیا ہوا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں