پی ٹی آئی ممبر آزادکشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظربندی کالعدم قرار،لاہور ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم

پی ٹی آئی ممبر آزادکشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظربندی کالعدم قراردے دی گئی،لاہور ہائیکورٹ نے غلام محی الدین کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے غلام محی الدین کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزار کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق اور رانا معروف ایڈووکیٹ پیش ہوئے،عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ کے پاس نظربندی کے جواز کے طور پر کیا مواد ہے ؟بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی ممبر آزادکشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں