بشریٰ بی بی کاخفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے کیلئےعدالت سے رجوع

سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔بشریٰ بی بی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب سمیت پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کوفریق بنایاگیا۔بشریٰ بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیارکیاکہ سابق خاتون اول ہوں مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں غیر قانونی گرفتاری ہو رہی ہے۔،خدشہ ہے پولیس کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کر سکتی ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ تمام درج خفیہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ساتھ ہی تمام خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا بھی حکم جاری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں