ایشوریا ابھیشیک میں طلاق کی افواہیں، ایشوریا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں کئی عرصے سے سرگرم ہیں لیکن ایشوریا کی نئی وائرل ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے اس ویڈیو کے ذریعے تاحال ابھیشیک سے تعلق کی وضاحت کی ہے۔2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ابھیشیک اور ایشوریا کا رشتہ ان دنوں مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس بات کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ برس سے کیا جا رہا ہے۔تاہم اب سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر حال ہی میں ایشوریا کی پیرس فیشن ویک سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو کہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں