پی آئی اے طیاروں کی سیٹیں بدبودار، بتائیں کون سفرکریگا؟

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی ایوی ایشن اجلاس میں ارکان اسمبلی پی آئی اے جہازوں کی حالت زار پر پھٹ پڑے، کہا کہ پی آئی اے کے جہازوں کی بری حالت ہے سیٹیں گندی اور بدبو بھی آتی ہے ایسی ایئرلائین پر لوگ کیسے سفر کریں گے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین مبین احمد کی زیر صدرات ہوا۔ سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ جب ایوان میں بلڈرز ہوں گے تو ڈی جی سی اے اے پر ایف آئی آر تو ہوگی، سرفیس ٹریولنگ کے دوران حادثے میں پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کے جاں بحق ہونے پر کہا کہ رات کے وقت یونیفارم میں کیبن کریو کو لمبے سفر پر بھیجنا سی اے اے اور پی آئی اے کے رولز کی خلاف ورزی ہے جس پر پی آئی اے کے سی ای او نے کہا ٹریولنگ قوائد کے خلاف نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں