بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ فرانس میں اربوں ڈالر کی رافیل طیاروں اور اسکارپین کلاس آب دوز کے معاہدے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق فرانس سے مزید 26 رافیل طیارے اور 3 اسکارپین کلاس آب دوزیں خریدی جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں تعاون کے معاہدے کے تحت بھارتی نیوی کیلئے تین آبدوز، جیٹ اور ہیلی کاپٹر انجن ڈیولپمنٹ کے منصوبوں کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک نے لو اور میڈیم پاور ماڈیولر نیوکلیئر ری ایکٹرز کے قیام سمیت مشترکہ معاشی اور دفاعی معاملات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔