دہشت گردی کے خلاف جنگ دہشت گردوں کے خاتمہ تک جاری رہے گی، وزیر داخلہ

دہشت گردی کے خلاف جنگ دہشت گردوں کے خاتمہ تک جاری رہے گی، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دہشت گردوں کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے میران شاہ شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے جانوں کی قربانی دیکر بڑی تباہی کا راستہ روک دیا، سیکورٹی فورسز کے 3 جوانوں کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے جوان اور شہری دہشت گردی کے خلاف ایک تاریخ رقم کررہے ہیں، ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مذید جلا بخشتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 3 شہری بھی ہمارے قومی ہیرو ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ دہشت گردوں کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی پوری قوم شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں