آج سے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ

آج سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت پشاور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے ، موسلادھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ مری،کشمیر،گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواکے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان میں بھی تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بھی دو روز تک موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں