ایف آئی اے کو مطلوب انسانی اسمگلر یو اے ای فرار ہوتے ہوئےکراچی سےگرفتار

ایف آئی اے پشاور کو مطلوب انسانی اسمگلر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) فرار ہوتے ہوئے کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے ایف آئی اے کو مطلوب ملزم کو یو اے ای فرار ہوتے ہوئےگرفتار کیا۔ ایف آئی اے پشاور کو مقدمے میں مطلوب نقاش خان کراچی سے یو اے ای جانے کیلئے ائیرپورٹ پہنچا تھا۔

ملزم نقاش خان مختلف افراد کو غیر قانونی طور سے بیرون ملک بھجوانے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ نام بلیک لسٹ میں ہونے کی بنا پر ملزم نقاش خان کو پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا ہے، ملزم کو آج ایف آئی اے پشاور کی ٹیم کے حوالے کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں