نئے بجٹ میں جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.4 اور زرعی شعبے کا ہدف 4.8 فیصد مقرر کیے جانے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-2025 کے بجٹ میں جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد، زرعی شعبے کا ہدف 4.8 فیصد اور صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.8 فیصد مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بجٹ کی تیاریوں کے نیشینل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس جبکہ اے پی سی سی کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔

اے پی سی سی کی منظوری کے بعد قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت مئی کے آخر پر ہوگا جس میں اگلے مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی اور سالانہ ترقیاتی منصوبے سمیت اگلے مالی سال کیلئے معازشی اہداف کی منظوری دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں