اگر حلقہ بندیاں ہوئیں تو فروری یا مارچ میں الیکشن ہوں گے: رانا ثنا اللہ

اگر حلقہ بندیاں ہوئیں تو فروری یا مارچ میں الیکشن ہوں گے: رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگر حلقہ بندیاں ہوئیں تو فروری کے تیسرے ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ میری رائے کے مطابق آئینی تقاضہ ہے کہ حلقہ بندیاں ہونی چاہیے، دسمبر تک حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر 90 کے 120دن ہوئے ہیں، اس میں آئینی دلیل موجود ہے، آئین میں درج ہے کہ ایک مردم شماری پر دو الیکشن نہیں ہوں گے، آئین کہتا ہے کہ مردم شماری نوٹیفائی ہو جائے تو حلقہ بندیاں ضروری ہیں، حلقہ بندیاں آئینی ضروریات ہیں، اس مردم شماری پر بہت زیادہ اعتراضات تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں