ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی، سرفراز احمد کا دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اگلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے۔پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان کی بیٹنگ نے مایوس کیا، اکثر دوسری اننگز میں ہماری بیٹنگ لائن فیل ہوجاتی ہے۔پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان کی بیٹنگ نے مایوس کیا، اکثر دوسری اننگز میں ہماری بیٹنگ لائن فیل ہوجاتی ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 61 رنز نہیں بننے چاہیے تھے، ویسٹ انڈیز کی وہ پاٹنرشپ نہیں لگنی چاہیے تھی کیونکہ وکٹ فاسٹ بولرز کو مدد دے رہے تھی۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے وکٹ صحیح ریڈ کی تھی اسی لیے 5 بولرز کے ساتھ میدان میں اترے تھے، امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کو موقع دیں گے لیکن فیصلہ کنڈیشن دیکھ کر کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کو موقع دیں گے لیکن فیصلہ کنڈیشن دیکھ کر کریں گے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

nine − 7 =