اداکار و فلمساز سنیل آنند 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بھارتی لیجنڈری اداکار دیو آنند کے بیٹے اور اداکار و فلمساز سنیل آنند 70 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے۔سنیل آنند کی بھتیجی جینا نارنگ نے خاندان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا کہ اہلِ خانہ اس مشکل وقت میں ملنے والی محبت، دعاؤں اور حمایت کے لیے شکر گزار ہیں اور لوگوں سے نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست ہے۔ سنیل آنند کی بھتیجی جینا نارنگ نے خاندان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا کہ اہلِ خانہ اس مشکل وقت میں ملنے والی محبت، دعاؤں اور حمایت کے لیے شکر گزار ہیں اور لوگوں سے نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست ہے۔ بعد ازاں سنیل آنند ’کار تھیف‘ (1986) اور ’میں تیرے لیے‘ (1988) جیسی فلموں میں بھی نظر آئے، لیکن اداکاری میں خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے کے بعد انہوں نے اپنے والد کے پروڈکشن ہاؤس ’نوکیتن فلمز‘ کے انتظامی امور سنبھالے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

1 × 1 =