ویڈیو: اداکارہ صاحبہ اور متھیرا ریمپ واک کے دوران گرنے سے بال بال بچ گئیں

سینئر اداکارہ صاحبہ اور ٹی وی ہوسٹ متھیرا ریمپ واک کے دوران گرنے سے بال بال بچ گئیں۔حال ہی میں ایک فیشن ایونٹ ‘ریمپ واک اسٹائل رن وے فیشن 2026’ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی سینئر اداکارہ صاحبہ اور ٹی وی شو میزبان متھیرا نے ریمپ واک کی۔ریمپ واک کے دوران دونوں شوبز شخصیات نے ڈیزائنرزکے دلکش اور خوبصورت لباس زیب تن کیے۔صاحبہ لال رنگ کے برائیڈل ڈریس میں سجیں تو متھیرا نے ہلکے رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔تاہم سوشل میڈیا پر ان کے وائرل ہونےکی وجہ برائیڈل ملبوسات نہیں بلکہ اسٹیج پر ریمپ واک کے دوران لڑکھڑانے کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

eighteen + 12 =