اداکار فہد شیخ نے سید محمد احمد کا مذاق بنانے پر ان سے معافی مانگ لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فہد شیخ نے سینئر اداکار سید محمد احمد کا مذاق بنانے پر ان سے معافی مانگ لی۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر سید محمد احمد نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سیٹ پر سر پر بال نہ ہونے کا مذاق اڑانے پر جونئیر اداکار کا نام لیے بغیر گفتگو گی۔سید محمد احمد کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی جس پر شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے سینئر اداکار کا ساتھ دیتے ہوئے مذاق اڑانے والے اداکار سے پبلک کے سامنے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جونیئر آرٹسٹ کا نام سامنے لانے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد مذاق اڑانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔تاہم اداکار فہد شیخ نے خود ہی سب کے سامنے آکر انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے سید محمد احمد سے معافی مانگ لی۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ آدھی ادھوری کہانی ہمیشہ خطرناک ہوتی ہے کیونکہ اسی سے ایک بیانیہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، جو صورتحال بظاہر بدمعاشی یا دھونس جمانے جیسی لگ رہی تھی، درحقیقت شروع سے معاملہ ایسا نہیں تھا، سیٹ پر ہم اداکار کے طور پر کام نہیں کرتے بلکہ ایک فیملی کی طرح ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

2 × 4 =