ایلون مسک کا ہم شکل انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب

ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور ان کا چہرہ اربوں افراد کے لیے جانا پہچانا ہے۔مگر چین میں ایک شیف کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ مقبولیت ملی ہے کیونکہ وہ دیکھنے میں بہت حد تک ایلون مسک سے ملتا جلتا ہے۔48 سالہ ما جیان پنگ کا تعلق صوبہ شانسی کے علاقے ٹون چوان سے ہے اور وہ ایک ریسٹورنٹ کے مالک ہیں۔شیف بننے سے قبل وہ برسوں تک الیکٹریشن کا کام کرتے رہے تھے۔گزشتہ دنوں ما جیان پنگ کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ میں وائرل ہوئی جس میں وہ لوگوں کی میز پر کھانا رکھ رہے تھے۔چینی میڈیا کے مطابق وہاں موجود لوگوں نے محسوس کیا کہ ما جیان پنگ ایلون مسک سے مشابہت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ایلون مسک کی عالمی شہرت میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب اسپیس ایکس کی بدولت ان کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا اور وہ دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بن گئے۔ما جیان پنگ کے مطابق وہ اس غیر متوقع شہرت کے باعث کافی نروس اور شرمیلا پن محسوس کر رہے ہیں۔اسی طرح ان کے ریسٹورنٹ کی آمدنی میں بھی دوگنا اضافہ ہوگیا ہے اور متعدد افراد صرف ان سے ملنے کے لیے وہاں آ رہے ہیں۔وہاں موجود ایک فرد نے بتایا کہ ‘یہ پہلی بار ہے جب میں مسک سے حقیقی زندگی میں مل رہا ہوں اور بہت پرجوش ہوں’۔ما جیان پنگ نے بتایا کہ متعدد افراد نے ان سے ملکر کاروباری مواقعوں پر بات چیت کرچکے ہیں، مگر وہ لائیو اسٹریمنگ میں دلچسپی نہیں رکھتے اور ریسٹورنٹ پر توجہ کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

16 − seven =