نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ ،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اہم حکم جاری کر دیا

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ ،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اہم حکم جاری کر دیا

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا ، ون ونڈو سیل میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور درخواستوں سے متعلق دریافت کیا ، بعض شہریوں نے درخواستیں تاخیر سے نمٹانے کے حوالے سے شکایات کیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو طلب کر کے درخواستوں کو مقرر کردہ مدت میں نمٹانے کا حکم دیا،اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستوں کو بھی 10 روز میں نمٹانے کا حکم دیا۔شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کاؤنٹر کے قیام کے لئے وفاقی حکومت سے بات کروں گا۔ بزرگ شہریوں کو این او سی ہر صورت ان کی رہائش گاہ پر ڈلیور کیا جائے۔ ون ونڈو سیل میں 2 شفٹ میں رات 9 بجے تک کام ہو رہا ہے۔شہریوں کی سہولت کیلئے ون ونڈو سیل کے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے۔شہریوں نے ون ونڈو سیل میں سہولتیں بڑھانے اور درخواستوں پر فوری کارروائی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں