پرتگال کے اسٹار فٹبالر اور النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو اپنی طویل عرصے سے جاری دوستی کو شادی کے بندھن میں بدلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی سے متعلق تاریخ اور مقام کی نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں بھی خاصی دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو آئندہ ہفتے 32 سالہ جارجینا روڈریگز کے ساتھ پرتگال کے جزیرے مادیرا کے شہر فنشال میں شادی کریں گے۔رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب فنشال کیتھیڈرل میں منعقد ہو گی، جہاں عام طور پر تقریبات سہ پہر 3 بجے شروع ہوتی ہیں۔شادی کے بعد استقبالیہ کی تقریب شہر کے معروف فائیو اسٹار ’ساوائے پیلس‘ ہوٹل میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔
