پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار ابو الیہہ نے اداکاری کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ کو فواد خان سے بہتر اداکار قرار دے دیا۔ ان کے بیان نے شوبز حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ابو الیہہ سے جب دونوں اداکاروں کا موازنہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے فہد مصطفیٰ کو فواد خان پر ترجیح دی۔ہدایتکار نے کہا فہد مصطفیٰ کی بطور اداکار رینج کمال کی ہے، یعنی وہ ہر طرز میں بہترین اداکاری کرسکتے ہیں، پھر چاہے وہ رومانس ہو، ایکشن ہو یا کامیڈی، فہد ایک بہترین اداکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح فہد کمرشل فلمز میں کمال دکھا رہے ہیں ویسے ہی اگر وہ آرٹ ہاؤس سنیما میں آجائیں تو کمال ہی کریں گے۔ہدایتکار کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔
