کشمیر سے متعلق احتجاج پر مقدمہ؛ سابق سینیٹر مشتاق احمد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے کشمیر کے حوالے سے احتجاج کے مقدمے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ملزم دانیال کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے ملزمان کا ریمانڈ منظور کیا۔ڈیوٹی جج عبدالغفور کی عدالت میں ملزمان کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے موقف اپنا کہ ملزمان سے گاڑی اور اسلحہ کی برآمدگی کرنی ہے۔پراسیکیوشن کی جانب سے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد و دیگر کو مزید 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

five × four =