الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،الیکشن کمیشن کا 3صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ متفقہ ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد آبادی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوئی،آبادی بڑھنے سے حلقوں کی اضلاع کی سطح پر تبدیلی ہوئی، 7ویں مردم شماری کے بعد 20ہزار 85سینس بلاک بڑھے اور تبدیلیاں ہوئیں،مردم شماری پر ووٹر لسٹوں میں ووٹرز کو شامل کرنا ضروری ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ووٹر لسٹ میں حقیقی نمائندگی الیکشن کمیشن کی بنیادی آئینی ذمہ داری ہے،شفاف انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں لازمی ہیں۔الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں، انتخابی فہرستوں کے بغیر پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندگی ناممکن ہو گی،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے غلطیوں سے پاک ووٹر لسٹ و حلقہ بندیاں لازمی ہیں،حلقہ بندیاں اور نئی ووٹر لسٹیں درست نمائندگی و جمہوریت کیلئے لازم ہیں،حلقہ بندیاں امیدواروں، سیاسی جماعتوں، ووٹرز حقوق کیلئے کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں