جمعیت علمائے اسلام اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا متحدہ اپوزیشن کے قیام پر اتفاق

سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن اتحاد کا اعلان کیا، جس سے قبل جمعیت علمائے اسلام اوراپوزیشن اتحاد کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس بھی کل بلایا جائے گا اور اپوزیشن اتحاد مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کرے گا۔مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن کے ساتھ پہلی بیٹھک تھی اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن بنائی جائے، یہ پہلی نشست تھی تاہم مزید مشاورت ہوگی۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا سڑکوں پر بھی ساتھ دیں گے یا پارلیمینٹ میں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم سورہ فاتحہ پڑھتے ہیں اور آپ سورۃ الناس پر پہنچ جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

13 + seventeen =