چوتھے روز سری لنکا کی آخری دو وکٹیں بھارت نے صرف 15 منٹ کے اندر حاصل کرلیں، سونل ڈینوشا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے جو سیریز میں ان کی دوسری سنچری ہے تاہم وہ سری لنکا کے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز ثابت ہوئے۔بھارت کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے سپنر سارانس جین نے آخری دونوں وکٹیں حاصل کرکے اننگز کا اختتام کیا۔اس سے قبل فاسٹ بولر پراسیدھ کرشنا اور سپنر مانو ستھر نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو پہلے ہی 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ فالو آن کے بعد میزبان ٹیم پر اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
