ملک میں سونا مہنگا ہوگیا

ملک میں سونا مہنگا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت 233500روپے فی تولہ ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 200189روپے کی سطح پرآگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالر بڑھ کر 1917ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں