کراچی پولیس کی ایک ہفتے کے دوران بڑی کارروائیاں، 776 سے زائد ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کے مطابق پولیس اور ملزمان کے درمیان 25 مقابلے ہوئے، جن میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 24 زخمی ڈاکوؤں سمیت 35 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں 776 سے زائد ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشی میں ملوث گرفتار ملزمان کے قبضے سے 18 کلو 555 گرام چرس، 2 کلو 675 گرام آئس یا کرسٹل اور ہیروئین برآمد کی گئی۔کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان سے مختلف اقسام کا 114 غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔کراچی پولیس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 37 موٹرسائیکلیں اور 3 بڑی گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

one × 1 =