اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہوا، فضائی حملہ، 3 سالہ بچہ اور فلسطینی نوجوان شہید

غزہ کے طبی حکام کے مطابق دیر البلاح میں بیکری کے قریب ہونے والے حملے میں حسام نصیر اور تین سالہ بچے تیم حمدان شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملے میں حماس کے جنگجو کو نشانہ بنایا گیا، حسام نصیر اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں میں ملوث تھا۔حماس نے فوری طور پر اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، اکتوبر 2025ء میں امریکا کی حمایت سے ہونے والی جنگ بندی کے بعد غزہ میں بڑے پیمانے کی لڑائی رک گئی تھی تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے جاری رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

one × two =