امریکا، اسرائیل ایران کیخلاف مقاصد میں ناکام، اقتصادی دباؤ، نفسیاتی جنگ کی کوششیں

ایران کے پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس ادارے نے کہا کہ اب حکمت عملی تبدیل کرکے اقتصادی دباؤ، نفسیاتی جنگ اور اندرونی بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی آر جی سی کے مطابق دشمن کا نیا مقصد قومی استحکام اور عوامی حوصلے کو کمزور کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس مقصد کے لئے محدود حملوں، بحران کے نئے مراکز کو فعال کرنے، مالیاتی منڈیوں کو غیر مستحکم کرنے اور سکیورٹی کارروائیوں جیسے طریقے اختیار کیے جا رہے ہیں۔ایران اس کا مقابلہ دشمن کی کمانڈ صلاحیت کو متاثر کرکے، معاونین کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی اور قومی اتحاد و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنا کر کرے گا۔بیان میں ایران کی جانب سے 200 روزہ مزاحمت کا حوالہ بھی دیا گیا، ایران کے مطابق یہ عرصہ 28 فروری 2026 کو امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائیوں کے آغاز سے شمار کیا جا رہا ہے، جن میں ایرانی جوہری تنصیبات سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

5 × three =