دریائے چناب میں ڈوبنے والا 15 سالہ لڑکا جاں بحق، لاش برآمد

والدین کے مطابق لڑکا مویشی چرانے گیا تھا تاہم واپس نہ آنے پر اہلخانہ نے اس کی تلاش شروع کی، تلاش کے دوران دریائے چناب کے کنارے لڑکے کے کپڑے اور جوتے ملے۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر دریائے چناب میں سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے بعد لڑکے کی لاش دریا سے برآمد کرلی گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

four × 1 =