ڈنمارک نے دمشق میں 14 سال بعد سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن اور شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے شرکت کی، ڈنمارک نے 2012 کے بعد شام میں اپنا پہلا مستقل سفیر بھی تعینات کردیا ہے۔اس موقع پر ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے شام کی بحالی، استحکام اور پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے مزید 76 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔دونوں ممالک نے یکم ستمبر کو دوطرفہ شراکت داری کے معاہدے کی تیاری پر بھی اتفاق کیا، جبکہ دمشق اور کوپن ہیگن کے درمیان براہ راست پروازیں 21 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈنمارک کے مطابق سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا مقصد شام کی تعمیر نو میں کردار ادا کرنا اور دمشق کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا ہے۔سفارتخانے کا دوبارہ کھلنا شام اور یورپی ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

16 − 14 =