ٹرمپ کی تصویر والے سکے جاری، 100 سال بعد پھر زندہ صدر کا نام کرنسی میں شامل

ٹرمپ کی تصویر والے سکے جاری، 100 سال بعد پھر زندہ صدر کا نام کرنسی میں شامل

واشنگٹن: امریکی وزارتِ خزانہ کے ذیلی ادارے یو ایس منٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے یادگاری سکے جاری کردیئے ہیں، جس کے بعد ٹرمپ گزشتہ ایک صدی کے دوران امریکی کرنسی پر نظر آنے والے پہلے زندہ صدر بن گئے ہیں۔امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں جاری کیے گئے سکے پر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ ’ہم خدا پر یقین رکھتے ہیں‘ (In God We Trust) کی عبارت بھی درج ہے۔یو ایس منٹ نے 25 سکوں کے ایک رول کی قیمت 61 ڈالر جبکہ 100 سکوں کے تھیلے کی قیمت 154.50 ڈالر مقرر کی تھی، تاہم فروخت شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی ویب سائٹ پر سکے ’فی الحال دستیاب نہیں‘ دکھائی دینے لگے۔امریکی قانون کے تحت کسی زندہ شخص کی تصویر امریکی کرنسی پر چھاپنے کی اجازت نہیں۔ تاہم ٹرمپ کے اتحادیوں نے کانگریس میں اس حوالے سے قانون سازی کی تجویز پیش کی ہے۔اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے صدر ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر کا نوٹ جاری کرنے کی منصوبہ بندی کا بھی ذکر کیا تھا۔تاہم ماضی میں ایک زندہ صدر کی تصویر امریکی سکے پر شامل کی جاچکی ہے۔ 1926 میں امریکا کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیے گئے نصف ڈالر کے سکے پر اُس وقت کے صدر کیلون کولیج کی تصویر موجود تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

one × three =