روس کبھی یورپ کے پیچھے پابندیاں اٹھوانے کیلئے نہیں بھاگے گا: سرگئی لاوروف

سرگئی لاوروف نے ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم کے موقع پر Znanie سوسائٹی کے زیر اہتمام لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس نے کبھی یورپ کے ساتھ دیواریں کھڑی نہیں کیں اور نہ خود کو اس سے الگ کیا، بلکہ یہ فیصلہ یورپی یونین نے خود کیا۔ان کاکہنا تھا کہ یورپ نے یہ سمجھا کہ گزشتہ برسوں کے دوران تعاون روس کیلئے اتنا ضروری تھا کہ ماسکو پابندیاں اٹھوانے کیلئے واپس دوڑے گا، معافی مانگے گا اور کہے گا کہ سب کچھ بھول کر پرانے تعلقات بحال کر دیئے جائیں، لیکن ایسا نہیں ہوگا۔لاوروف نے کہا کہ روس کو اپنی قومی خودداری پر فخر ہے اور اسے کسی ملک یا گروپ کی خیرسگالی کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کے پاس کافی تعداد میں ایسے دوست اور شراکت دار موجود ہیں جو نیک نیتی اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون کیلئے تیار ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے یورپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ یورپی قیادت روس کے ساتھ نیک نیتی کی بنیاد پر تعاون کیلئے تیار نہیں اور اس وقت ایسا کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتی، روس اپنی خارجہ اور اقتصادی پالیسی کو ان ممالک کے ساتھ آگے بڑھاتا رہے گا جو مساوی، باہمی فائدے اور احترام کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔گیارہواں ایسٹرن اکنامک فورم یکم سے 4 ستمبر تک ولادی ووستوک میں فار ایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی کے کیمپس میں جاری ہے، رواں سال فورم کا مرکزی موضوع ’’دورِ مشرق، عوام کی فلاح کیلئے ترقی‘‘ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

1 × three =