حکومت نے دھرنے موخر کرنے کا کہا، دھرنے بھی چلیں گے اور مذاکرات بھی: امیر جماعت اسلامی

حکومتی مذاکراتی وفد نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور خواجہ سلمان رفیق شامل تھے۔ہم نہیں چاہتے ملک میں بدامنی سے دشمن فائدہ اٹھائے: احسن اقبالوفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ملک میں بدامنی سے دشمن فائدہ اٹھائے، عوامی یا سیاسی اجتماعات کو تخریب کار اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے، ہم سب چاہتے ہیں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، پٹرولیم لیوی کے حوالے سے جماعت اسلامی کی تجاویز سنیں گے۔وفاقی وزیر نے جماعت اسلامی سے درخواست کی کہ ماہرین کی ٹیم تشکیل دے کر مذاکرات کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

1 + six =