ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 11 ہزار 200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے پر پہنچ گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 9 ہزار 602 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔24 قیراط فی تولہ چاندی 185 روپے اضافے سے 7 ہزار 44 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 112 ڈالر مہنگا ہوکر 4427 ڈالر کا ہوگیا۔
