این سے اے اور ایل سی سی اے گراونڈ کی درمیان دیوار گرائے جانے کے بعد اب گراونڈ میں کھدائی کا کام جاری ہے، ایل سی سی گراونڈ میں جدید پویلین بنایا جائے گا جبکہ نکاسی آب کا جدید سسٹم بنایا جائے گا ۔قذافی سٹیڈیم کی جدید انداز میں اپ گریڈیشن کے بعد پی سی بی نے سٹیڈیم سے متصل نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کو بھی جدید انداز میں ڈھالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے ۔گراؤنڈ میں نئی پریکٹس پچز بھی بنائی جائیں گی جس کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں توسیع کی جا رہی ہے جہاں رہائش کے انتظامات کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ جم کو بھی بڑا کیاجا نا منصوبے کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کو جدید انٹرنیشنل معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
