سپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طلبہ کی شمولیت

سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں پہلی بار کسی سرکاری ادارے کے ایڈوائزری بورڈ میں طلبہ کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایدوائزری بورڈ کے اجلاس میں طالب علم بھی شریک ہوئے جبکہ ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھرنےکی۔وزیرکھیل پنجاپ فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ نوجوان اب کھیلوں کی پالیسی اورفیصلہ سازی میں براہِ راست شریک ہوں گے۔وزیرکھیل پنجاب نے کہا کہ کالجزاوریونیورسٹیز میں سپورٹس کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں بھی سپورٹس کوٹہ سسٹم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسپورٹس بورڈ کےایڈوائزری بورڈ کی معیاد ایک سال ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

fourteen + nine =