جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف

اپنے بیان میں دیمتری میدویدیف نے سائبیریا کے وفاقی ضلع کے دورے کے دوران روسی ٹی وی چینل آر ٹی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جرمنی کے حوالے سے حیران کن صورتحال سامنے آ رہی ہے، موجودہ جرمن قیادت، وفاقی چانسلر اور ان کے متعدد ساتھی ایسی راہ پر گامزن ہیں جس میں دوسری عالمی جنگ کے نتائج کو فراموش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک جرمنی کا رویہ مختلف تھا، لیکن اب موجودہ چانسلر اور ان کی ٹیم دراصل اپنے پیش روؤں کے افسوسناک راستے کو آگے بڑھا رہی ہے۔روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین نے کہا کہ بعض لوگوں کیلئے یہ پیش رو ان کے رشتہ دار تھے اور بعض کیلئے شاید نظریاتی نمونے، جبکہ آج کی جرمن قیادت مختلف طریقوں سے روس کے خلاف محاذ آرائی کر رہی ہے۔دیمتری میدویدیف نے جرمن حکام کے رویے کو “نیو نازی” طرز عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے جرمنی یہ حقیقت بھول رہا ہو کہ وہ دوسری عالمی جنگ میں شکست کھا چکا تھا۔میدویدیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس اور جرمنی کے تعلقات مزید کشیدہ ہو رہے ہیں اور ماسکو جرمن حکومت کے حالیہ روس مخالف اقدامات پر سخت ردعمل کا عندیہ دے چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

nineteen − 19 =