پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اورگرا کی جانب سے جاری ہونیوالےنوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 97 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 240 روپے 12 پیسے ہوگئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 459روپے 85 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گھریلوسلنڈر کی قیمت 2833 روپے 49 پیسے ہوگئی ہے ۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں