اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی سزاؤں کی معطلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔جسٹس اعظم خان نے درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے وکلا فیصل صدیقی، ریاست علی آزاد اور زینب جنجوعہ سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے قانونی مشیر اور پراسیکیوٹر عدالت میں موجود نہیں تھے جس کے باعث مقدمے کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔
