کانگو میں کان سے سونا منتقل کرنے والی ٹیم پر حملہ، چینی باشندوں سمیت متعدد ہلاک

کانگو میں کان سے سونا منتقل کرنے والی ٹیم پر حملہ، چینی باشندوں سمیت متعدد ہلاک

افریقی ملک کانگو میں کان سے سونا منتقل کرنےو الی ٹیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔کانگو حکام کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک کانگو فوجی اور مقامی ڈرائیور شامل ہے، زخمیوں میں سونے کی کان میں کام کرنے والے چینی، مقامی کارکن اور ایک کانگو فوجی شامل ہے۔ حکام کے مطابق حملہ آور گاڑیوں میں موجود سونا بھی لوٹ کرلےگئے، حملہ آور مقامی تھے۔خیال رہےکہ کانگو میں کان کنی کی صنعت میں چین بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں