دفتر خارجہ کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو نقصان پہنچا جبکہ شہری بھی زخمی ہوئے، پاکستان ان حملوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے حصول کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔
