نیا نیوز منصوبے سے متعلق سرکاری دستاویزات سامنے لے آیا، منصوبے کو رواں مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی بجٹ میں شامل کر دیا گیا ہے، منصوبہ لاہور کینٹ کی برکی روڈ پر 60 کنال ایک مرلہ سرکاری اراضی پر تعمیر کرنے کی تجویز ہے۔منصوبے کے تحت سرکاری افسران کیلئے 24 ٹو بیڈ روم اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے، اپارٹمنٹ بلڈنگ بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور چھ منزلوں پر مشتمل ہوگی، صرف اپارٹمنٹس کی عمارت کی لاگت 2 ارب 5 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد تجویز کی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق اپارٹمنٹس میں وی آئی پی جم، لائبریری، انڈور گیمز، سیمینار روم، وی آئی پی ایگزیکٹو لاؤنج اور کیفے بھی شامل ہوں گے، منصوبے میں الگ کنونشن ہال بھی تعمیر کرنے کی تجویز ہے، جس کی لاگت 54 کروڑ 72 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔کنونشن ہال کا رقبہ تقریباً 40 ہزار 246 مربع فٹ ہوگا، منصوبے میں 164 گاڑیوں اور 47 موٹر سائیکلوں کیلئے سرفیس پارکنگ کی سہولت بھی تجویز کی گئی ہے۔
