صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت حلقہ پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے اہم اجلاس

ہر یوسی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ، متعلقہ حکام کی بریفنگ صوبائی وزیر صحت نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف نگرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے حلقہ پی پی 153 میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت کا ہربنس پورہ تا پھاٹک صدر کینٹ ٹرنک سیوریج، 1 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے یوسی 148 کے آمنہ پارک میں ٹیوب ویلز، یونین کونسلز کی گلیوں کی مرمت، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبہ جات شامل ہیں اس موقع پر ڈائریکٹر واسا محمد ارمغان خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے عقیل انور، ایکسیئن واسا سلمان مرزا، ایکسیئن واسا سلطان رفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے حارث بلال، سائٹ انسپکٹر عاصم اشرف، کنٹریکٹرز، نیسپاک کے افسران و دیگر افسران موجود تھےاس موقع پر کوآرڈی نیٹر سید اخلاص حسین، عبدالوہاب ملک و دیگر موجود تھے اس موقع پر بریفنگ دی گئی کہ پی پی 153 میں سینکڑوں گلیوں کی مرمت مکمل ہو چکی ہے جبکہ مختلف ترقیاتی اسکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے لاکھوں علاقہ مکینوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال پی پی 153 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ڈیڈ لائن پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہےوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیار زندگی بلند کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہےعوام کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا، ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا اور ہر منصوبے کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہےعوامی ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آ کر ہمیشہ عوام کی خدمت ہی کی ہےخالی اور کھوکلے نعروں نہیں بلکہ حقیقی عوامی خدمت پر مکمل یقین رکھتے ہیں، ناقدین مسلم لیگ ن کے عوامی خدمت کے مشن سے مکمل خوف زدہ ہیں،ناقدین کو پاکستان کی ترقی کی راہ میں روڑے نہیں اٹکانے دیں گے،

اپنا تبصرہ لکھیں

one + 18 =