گورنر کے پی کی طبیعت خراب، سی سی یو وارڈ منتقل

گورنر کے پی کی طبیعت خراب، سی سی یو وارڈ منتقل

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ترجمان گورنر کے پی کے مطابق نتھیاگلی میں گورنر حاجی غلام علی کی طبعیت خراب ہوئی جس کے باعث انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ ترجمان گورنر ہاس کا بتانا ہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی کا بلڈ پریشر ہائی ہوا تھا، گورنر خیبرپختونخوا اسپتال میں صحتیاب ہو رہے ہیں۔ ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جنید سرور ملک کا کہنا ہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی کی حالت اطمینان بخش ہے، احتیاطا کریٹیکل کیئر یونٹ (سی سی یو)میں انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں