محمد خان بھٹی کے راہداری ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

محمد خان بھٹی کے راہداری ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے راہداری ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور نے محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش کر دیا۔ دوران سماعت عدالت نے نیب کی راہداری ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد خان بھٹی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت نے ملزم کو کل لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں