سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیے

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیے

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔سٹیٹ بینک کے مطابق یکم ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب12 کروڑ ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر 25 اگست سے یکم ستمبر تک 4 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.56 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.34 ارب ڈالر رہے جب کہ اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.77 ارب ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان بیرونی ادائیگیاں وقت پر کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں