چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی پُرامن تھی، ہے اور رہے گی، اسلام آباد یا ریاستی اداروں پر حملہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے حکومت سے پی ٹی آئی کی بات سننے اور سیاسی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا رہیں گے اور انہیں پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔
